پشاور(پی پی آئی) بڑی تباہی ٹل گئی،پشاور کے نواحی علاقے متھرا میں کھیتوں سے 10 راکٹ گولے برآمد کرلئے گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بم ڈسپوزل یونٹ نے راکٹ گولے تحویل میں لیکر سرچ آپریشن مکمل کر لیا، تفتیش شروع کردی ہے،متھرا کا علاقے ضلع مہمند اور ضلع خیبر کے سرحد پر واقع ہے، متھرا میں دہشت گردی کے واقعات ہوتے رہتے ہیں،خفیہ اطلاع پر کھیتوں سے گولے برآمد کئے۔ مزید پڑھیں: کراچی والوں کے انوکھے انداز،پیٹرول کے بعد سگریٹ کی سبیل،ویڈیو منظر عام پر آ گئی پولیس کے مطابق راکٹ گولے بم ڈسپوزل یونٹ نے تحویل میں لے لیں، بم ڈسپوزل یونٹ نے کھیتوں میں سرچ آپریشن مکمل کر لیا ہے،راکٹ گولوں کی تحقیقات شروع کردی ہے،کھیتوں کے مالک کو شامل تفتیش کیا ہے،راکٹ گولے ممکنہ طور پر سکیورٹی فورسز کے خلاف استعمال ہوسکتے تھے۔
Next Post
امریکی کانگریس میں پاکستان مخالف اراکین کو شرمندگی کا سامنا
Sat Sep 30 , 2023
واشنگٹن (پی پی آئی)امریکی کانگریس میں پاکستان مخالف اراکین کو اس وقت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جب امریکی کانگریس میں پاکستان کی امداد پر پابندی لگانے کی تجویز کو ایوان کی اکثریت نے مسترد کردیا۔امریکی کانگریس میں پاکستان مخالف اقدام اس وقت ناکام ہو گیاجب ریاست ٹینیسی کے ری پبلکن اینڈی اوگلز نے پاکستان کیلئے امداد پر پابندی کی […]