لاہور(پی پی آ ئی ) امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت نے پٹرول کی قیمت کم کر کے گیس کے ریٹ بڑھا دیے ۔ لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ خبر دیکھی کہ وفاقی حکومت نے پٹرول فی لٹر 8 روپے سستا کر دیا، ساتھ ہی خبر پڑھی کہ گیس کی قیمت میں 20 فیصد اضافہ کر دیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کے چہروں سے مسکراہٹیں غائب، خوف و بے یقینی ہے، چاروں طرف تباہی و بربادی ہے، صدر، وزیراعظم سے پولیس تک سب حالات خرابی کا اعتراف کر رہے ہیں ، ذمہ داری کوئی بھی قبول کرنے کو تیار نہیں ہے ۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ روٹی 25 روپے اور بجلی کا یونٹ 52 روپے کا ہے، پاکستان میں جیسے ہی کوئی وزیر بنتا ہے اس کی جائیدادوں میں اضافہ ہو جاتا ہے ۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان نے مزید کہا کہ افغان کرنسی پاکستان سے 3 گنا زیادہ مضبوط ہے، بنگلادیش، نیپال، بھوٹان، سری لنکا، انڈیا سب ترقی یافتہ ہیں ، کیا ہماری معیشت ٹھیک اور امن وامان صورتحال بہتر ہو رہی ہے;238; ۔
Next Post
سی ٹی ڈی کا اسلام آباد میں آپریشن، غیر قانونی طور پر مقیم 300سے زائد افغانی باشندے گرفتار
Sun Oct 1 , 2023
اسلام آباد(پی پی آ ئی ) کاوَنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے حساس اداروں کی مدد سے دارالحکومت اسلام آباد میں سرچ آپریشن کیا گیا ہے، مختلف علاقوں سے غیر قانونی طور پر مقیم 3سو سے زائد افغان باشندوں کو گرفتار کر لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق بہارہ کہو، ترنول، مہرآبادیاں ، گولڑہ، شمس کالونی اور دیگر علاقوں میں […]