ڈیرہ اسماعیل خان(پی پی آئی) خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں کلاچی پولیس اسٹیشن پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق 8 سے 9 دہشت گردوں نے تھانہ کلاچی پر حملہ کیا جس کے بعد دہشت گردوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، دہشت گرد حملے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،پولیس ذراءع کے مطابق دہشت گرد حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری دہشت گردوں کی تعاقب میں کلاچی کی طرف روانہ کردی گئی ہے ۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سکیورٹی فورسز نے ٹانک میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران 10 دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا تھا ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک کے علاقے پیزو میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا، اس دوران فائرنگ کے تبادلہ میں 10 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا ۔ ۔
Next Post
استحکام پاکستان پارٹی کا ملک بھر میں جلسے منعقد کرنے کا فیصلہ
Wed Oct 4 , 2023
;231;ٓلاہور(پی پی آئی)استحکام پاکستان پارٹی بھی میدان میں اترنے کو تیارہوگئی ہے ۔ آئی پی کی الیکشن مہم بھی شروع ،آئی پی پی نے ملک بھر میں جلسوں اور کنونشن منعقد کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔ پی پی آئی کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی قیادت نے رہنماؤں کو شیڈول فائنل کرنے کی ہدایت کر دی،استحکام پاکستان پارٹی الیکشن کے […]