سچن ٹنڈولکر کی تفریح ،محکمہ جنگلات کی شامت آگئی

جوناگڑھ: کرکٹ لیجنڈسچن ٹنڈولکر کا سیاحتی دورہ جونا گڑھ محکمہ جنگلات کے آفیسروں کے لیے وبال جان بن گیا، قانون کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں کارروائی کے لیے درخواست دائر کر دی گئی۔ بھارتی ریاست جوناگڑھ کی تنظیم رائٹ ٹو انفارمیشن کے کارکنوں نے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی ہے کہ سچن ٹنڈولکر اور اس کے بچوں کو گجرات کے سفاری میںسیاحت کے دوران جنگلات کے آفیسروں نے غیر قانونی طور پرٹنڈولکر او ر ان کی فیملی کو ایسی جگہوں تک لے گئے جہاں قانونی طور پرمنع تھا ،درخواست میں کہا گیاہے کہ ان تمام آفیسروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔اس دورے کے دوران ٹنڈولکر ، ان کی فیملی اوردوست 15ایسی جگہوں پر گئے تھے جہاں پر شیر کسی بھی وقت حاضر ہو سکتا تھا۔

Next Post

جے یو آئی (ف )میرپور خاص کا خالد محمود سومرو پر قاتلانہ حملے کی مذمت

Thu Apr 3 , 2014
میرپورخاص:  جمعیت علماءاسلام میرپورخاص نے علامہ خالد محمود سومرو پر قاتلانہ حملے کی مذمت کی ہے ۔جمعیت علما اسلام میرپور خاص کے ضلعی صدر مولانا حفیظ الرحمن ،ضلعی انفارمیشن سیکریٹری مولانا ڈاکٹر محمد اکرم خان مستوئی ،مولانا عنائت اللہ قاری ،عبدالخالق اور دیگر نے ایک اجلاس میں جمعیت علماءاسلام کے صوبائی جنرل سیکریٹری علامہ خالد محمودسومرو پر قاتلانہ حملے کی […]