کراچی (پی پی آئی)کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ اور راجہ اظہر کی ضمانت منظور کر لی۔ عدالت میں 9 مئی کو فیروز آباد تھانے کی حدود میں ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ کیس سے متعلق سماعت ہوئی، پی پی آئی کے مطابق عدالت نے ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض حلیم عادل شیخ اور راجہ اظہر کی ضمانت منظورکر لی۔حلیم عادل شیخ و دیگر پر ہنگامہ آرائی،جلاو گھیراؤ سمیت متعدد الزامات ہیں، حلیم عادل شیخ مبینہ ٹاؤن تھانے کے کیس میں عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔
Next Post
بونیر میں پولیس وین کے قریب دھماکہ،ایک اہلکار شہید، ایک شدید زخمی
Sat Oct 7 , 2023
بونیر (پی پی آئی) بونیر میں پولیس وین کے قریب دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔پی پی آئی کے مطابق دھماکہ ایلم میں پولیس وین کے قریب ہوا، واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ناکہ بندی کر دی۔بتایا گیا ہے کہ زخمی اہلکار کو ہسپتال منتقل کر […]