ہاشم آملہ اور ڈیل اسٹین کی پاکستان کیخلاف بقیہ میچوں میںشمولیت

دبئی: جنوبی افریقہ کی ٹیم میں ورلڈ نمبر ون بیٹسمین ہاشم آملہ اور فاسٹ بولر ڈیل سٹین کو اگلے تینوں ون ڈے میچز کھیلنے کا موقع مل گیا۔ایک روزہ کرکٹ میں عالمی نمبر ایک پوزیشن پر قابض جنوبی افریقی بیٹسمین ہاشم آملہ اپنے بچے کی ولادت کے باعث گھر چلے گئے تھے جس کی وجہ سے وہ دوسرے ٹیسٹ اور ابتدائی دو ون ڈے میچز میں پاکستان کے خلاف ان ایکشن نہیں ہو سکے تھے۔ ادھر ڈیل سٹین بھی کمر کی تکلیف سے صحتیاب ہو چکے ہیں اور گراونڈ میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کو بے تاب ہیں۔ جنوبی افریقی منیجر کے مطابق پاکستان کے خلاف آئندہ تین ایک روزہ میچوں میں ٹیم کو ہاشم آملہ اور ڈیل سٹین کی خدمات حاصل ہونگیں۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کا تیسرا مقابلہ چھ نومبر کو ہو گا۔

Next Post

لاہور: ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 985سے تجا وز کر گئی

Sat Nov 2 , 2013
لاہور: پنجاب میں ڈینگی کے مریضو ں کی مجموعی تعداد 985 سے تجاوز کر گئی ۔ لاہو ر پنجاب میں ڈینگی سے شدید متاثر ہو نے والا شہر ہے جہاں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران باون مریض سا منے آگئے ہیں جبکہ مجموعی طور پر 560مریضوں کا تعلق بھی لاہور سے ہے ، یا درہے گذشتہ سال پنجاب میں 265افرادڈینگی کا […]