لاہور: ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 985سے تجا وز کر گئی

لاہور: پنجاب میں ڈینگی کے مریضو ں کی مجموعی تعداد 985 سے تجاوز کر گئی ۔ لاہو ر پنجاب میں ڈینگی سے شدید متاثر ہو نے والا شہر ہے جہاں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران باون مریض سا منے آگئے ہیں جبکہ مجموعی طور پر 560مریضوں کا تعلق بھی لاہور سے ہے ، یا درہے گذشتہ سال پنجاب میں 265افرادڈینگی کا شکار ہوئے تھے جبکہ ایک مریض جان کی بازی ہار گیا تھا، اس دفعہ ڈینگی کے پھیلا ﺅ کی وجہ پنجاب بھر میں ڈینگی کے خلاف اسپرے کا نہ ہونا بتایا جارہاہے ، واضح رہے اس سال اب تک ڈینگی کی وجہ سے 6افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ۔

Next Post

تلہار: رائس ملز ما لکان کی جانب سے دھان کی سر کاری قیمت مسترد

Sat Nov 2 , 2013
تلہار: تلہار کے رائس ملز مالکان کی جانب سے دھان کی سرکاری قیمت کومستردکر دیا گیا ۔ سندھ کی حکومت کی جانب سے مقرر کر دھا ن کی قیمت کو تلہا ر کے رائس ملز مالکان نے مسترد کرتے ہوئے اپنی مرضی کی قیمتیں مقرر کر دی ہیں ، رائس ملز مالکا ن آباد گاروں سے دھام فی من 800روپے […]