کراچی (پی پی آئی) پاکستان کا ٹیکسائل ایکسپورٹ کا ٹارگٹ بنگلہ دیش سے تین گنا کم ہونے کے باجود پورا نہیں کیا جاسکا ہے جس کا سبب بجلی کا بحران اور قیمتوں میں اضافہ ہے جس نے ایکسپورٹ کو شدید متاثر کیا ہے،حالانکہ ہمارے پاس 650 ملین ڈالرز سے زائد کی برآمدات کی صلاحیت ہے۔ بجلی کے نرخ بڑھنے سے ٹیکسٹائل انڈسٹری کے اخراجات بھی بڑھ گئے۔گزشتہ سال ٹیکسٹائل ایکسپورٹ 19 بلین ڈالرز تھی جبکہ اس سال ٹیکسٹائل ایکسپورٹ 16 بلین ڈالرز رہیں۔ ہمارا اس سال ایکسپورٹ کا ٹارگٹ 25 بلین ڈالرز تھا دوسری جانب بنگلہ دیش اپنی ٹیکسٹائل ایکسپورٹ 70 بلین ڈالرز کرنے کی بات کر رہا ہے۔
Next Post
یوروپی یونین سمیت دنیا بھر میں پاکستانی چاول کی مانگ میں اضافہ
Tue Oct 10 , 2023
کراچی (پی پی آئی)یوروپی یونین سمیت دنیا بھر میں پاکستانی چاول کی مانگ بڑھی ہے۔ اس برس پاکستانی چاول کی پیداوار 9 ملین ٹن تک متوقع ہے اور پاکستان 4.8 ملین ٹن چاول برآمد کرے گا، سال 2023 میں ابھی تک 3.7 ملین ٹن چاول ایکسپورٹ کیا گیا ہے اور بیرون ملک بھیجے گئے چاول کی مالیت 2.5 ارب ڈالر […]