متعدد ہلاکتوں کے بعد دریائے حب میں سرگرمیوں پر پابندی

سندھ کے گورنر کا اقتصادی فروغ اور قومی ترقی کے لیے تارکین وطن سے رابطہ

چیئرمین سینیٹ نے پاکستان-قازقستان اسٹریٹجک شراکت داری کو گہرا کرنے پر زور دیا

بڑے پیمانے پر فضلے کی برآمدگی صاف بندرگاہوں اور اقتصادی استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کو اجاگر کرتی ہے

امریکہ، ایران بحران میں پاکستان کی سفارتی اہمیت برقرار ہے: سردار مسعود خان

پاکستان نے تاریخی تعلیمی اصلاحات میں جذباتی ذہانت کو ترجیح دی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان کے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ میں اضافہ، مہنگائی اور بے روزگاری میں کمی کی پیشگوئی

 اسلام آباد (پی پی آئی) انٹر نیشنل مانیٹری فنڈ(آئی ایم ایف) نے ورلڈ اکنامک رپورٹ جاری کی ہے، جس میں پیشگوئی کی ہے کہ پاکستان میں گزشتہ سال کی نسبت اس سال مہنگائی میں کمی واقع ہو گی۔پی پی آئی کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان کے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں اضافے کی پیش گوئی کرتے ہوئے، مہنگائی اور بے روزگاری میں کمی کی پیشگوئی کی ہے، جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 1.8 فیصد تک رہنے کا امکان ہے،گزشتہ مالی سال پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 0.7 فیصد تھا،رواں مالی سال پاکستان میں اوسط مہنگائی 23.6 فیصد تک رہنے کی توقع ہے،گزشتہ مالی سال میں پاکستان میں اوسط مہنگائی 29.2 فیصد تھی۔ ا?ئی ایم ایف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ  رواں مالی سال معاشی شرح نمو 2.5 فیصد تک رہنے کی توقع ہے،گزشتہ مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو منفی 0.5 فیصد تھی،رواں مالی سال پاکستان میں بے روزگاری کی شرح 8.5 فیصد تک رہنے کا امکان ہے،گزشتہ مالی سال پاکستان میں بے روزگاری کی شرح 8 فیصد تھی۔