شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سرائیل اور فلسطین کے درمیان موجودہ صورتحال پر موقف دینے والی جمائما تنقید کا شکار

لندن (پی پی آئی)اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جاری جنگ پر شوبزسیلیبرٹیز بھرپورآواز اٹھا رہے ہیں، تاہم پاکستان کے سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کو آواز اٹھانا بھاری پڑا۔پی  پی آئی کے مطابق خون ریزی کی اس جنگ کے حوالے سے جمائما گولڈ اسمتھ نے موجودہ صورتحال پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں اس تنازع کے دونوں اطراف کے معصوم انسانوں، خاص طور پر بچوں کے ساتھ کھڑی ہوں جمائما نے جاری اس جنگ کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے دو بار اس کی مذمت کی۔انہوں نے ایک اور پوسٹ شئیر کرتے ہوئے کہا کہ ’میں بین الاقوامی قانون اور انسانی حقوق کے ساتھ کھڑی ہوں، سیاسی قبائلیت میں کوئی انسانیت نہیں ہے‘۔ان کی اس پوسٹ پر صارفین نے جمائما کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا۔ایک صارف نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’جس کے پاس پاکستان کے بارے میں کہنے کے لیے بہت کچھ ہے وہ فلسطین کے لیے کھڑی نہیں ہوسکتی‘۔ایک صارف جمائما خان کے اس پوسٹ سے خاصا مایوس دکھائی دے رہے ہیں۔جبکہ کچھ صارفین نے ان کی اس پوسٹ پر فخر کیا ہے۔ایک صارف نے اس بارے میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ’امید ہے کہ آخر کار اس سے جمائما ’بھابھی‘ کے بارے میں ہمارے ملک کا ذہن کو جھنجھوڑنے والا جنون ختم ہوجائے گا‘۔ایک اور صارف نے لکھا کہ ’امید ہے کہ ان کا جنون یہیں ختم ہو جائے گا‘۔ایک صارف نے ان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’انسانیت کا تقاضا ہے کہ مظلوموں کا ساتھ دینے والی آوازیں غیر یقینی طور پر بلند ہوں، فلسطینیوں کی جاری نسل کشی پر منہ توڑ جواب انتہائی افسوسناک ہے،