شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

نواز شریف کی وطن واپسی کیلئے دبئی سے پاکستان کیلئے ا سپیشل طیارہ بک

دبئی/لاہور(پی پی آئی)ن لیگ ن کے قائد و سابق وزیر اعظم نواز شریف کی وطن واپسی کے سلسلسہ میں دبئی سے پاکستان جانے کیلئے اسپیشل طیارہ بْک کرا لیا گیا۔پی پی آئی کے مطابق     ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ نواز شریف جس خصوصی پرواز سے پاکستان پہنچیں گے اسے   امید پاکستان   کا نام دیا جائے گا، اسپیشل فلائٹ میں تقریباً ڈیڑھ سو افراد کی گنجائش ہے۔نواز شریف 21 اکتوبر کو پاکستان جانے کیلئے دبئی سے لیگی کارکنوں اور صحافیوں کے ساتھ روانہ ہوں گے، خصوصی پرواز دبئی سے اسلام آباد پہنچ کر آدھے گھنٹے بعد لاہور کیلئے اڑان بھرے گی، نواز شریف لاہور پہنچ کر مینار پاکستان پر جلسے سے خطاب کریں گے۔نواز شریف عمرے کی ادائیگی کیلئے کل لندن سے سعودی عرب جانے کیلئے روانہ ہوں گے، سعودی عرب میں تقریباً ایک ہفتہ قیام کے بعد نواز شریف کی اعلیٰ حکام سے متعدد ملاقاتیں طے ہیں۔ذرائع کے مطابق سعودی عرب کا دورہ مکمل کر کے نواز شریف 17 یا 18 اکتوبر کو دبئی پہنچیں گے، نواز شریف دبئی میں تین دن قیام کے بعد 21 اکتوبر لاہور کیلئے روانہ ہوں گے، نواز شریف کی دبئی میں بھی متعدد ملاقاتیں طے ہیں۔