پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

چوری شدہ سینکڑوں موٹر سائیکلوں کے پارٹس کی پنجاب منتقلی ناکام، 2 ملزمان گرفتار

حیدرآباد(پی پی آئی)حیدرآباد کی مارکیٹ  پولیس نے 200 سے زائد چوری شدہ موٹر سائیکل کے پارٹس حیدرآباد سے پنجاب منتقلی ناکام بنا کر 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق رکیٹ پولیس نے  پرنس علی روڈ میراں اسکول والی گلی ہیراآباد کے قریب ایک مزدہ ٹرک نمبر TKB-046 کو روک کر چیک کیا جس میں  موٹر سائیکل کے پارٹس پائے گئے جس پر ٹرک میں سوار ملزمان بنام نعیم سواتی اور محمد علی آرائیں کو گرفتار کرلیا جبکہ اس دوران 2 ملزمان جو مذکورہ ٹرک  میں سوار تھے  فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے زیر حراست ملزمان نے  اعتراف کیا ہے کہ ہم لوگ حیدرآباد کے مختلف علاقوں سے چوری شدہ موٹر سائیکل خرید کرپارٹس کو اسکریپ کی شکل میں لاہور میں فروخت کرتے ہیں اور جو ملزمان فرار ہوئے وہ اس کاروبار کے مالکان تھے مارکیٹ پولیس نے مزدہ ٹرک میں سے برآمد 61  بوریوں میں 200 سے زائد چوری شدہ موٹر سائیکل کے مختلف پارٹس انجن پیسز، ہیڈ، جمپ، بریک لیور، بریک شو، کاربوریٹر، موٹر سائیکل کے دیگر اسپیئر پارٹس کو اپنی تحویل میں لے لیا مارکیٹ پولیس نے گرفتار و فرار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا