شہید بینظیر بھٹو کی 17 ویں برسی پر گڑھی خدابخش بھٹو میں بڑے جلسہ کے انعقاد کا فیصلہ

کراچی(پی پی آئی)پاکستان پیپلز پارٹی نے شہیدچیئرپرسن اور سابق وزیراعظم پاکستان شہید بینظیر بھٹو کی 17 ویں برسی پر 27 دسمبر کو گڑھی خدابخش بھٹو میں بڑے جلسے عام کے انعقاد کا فیصلہ کرلیا ہے جبکہ جلسے میں بھرپور عوامی شرکت کو یقینی بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس ضمن میں پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو نے پارٹی کے ڈویزنل سطح پر اجلاس منعقد کرکے جلسے کی تیاریوں اور انتظامات کو تیز کرنے کی ہدایت جاری کی ہیں۔پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا ہے شھید بینظیر بھٹو کی 17 ویں برسی پر گڑھی خدابخش بھٹو میں مزار پر جلسہ ہوگا جس سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور صدر آصف علی زرداری سمیت چاروں صوبوں کے پارٹی رہنما خطاب کرینگے۔ انہوں نے کہا ہے کے جلسے میں ملک بھر سے لاکھوں عوام شرکت کرکے اپنی شھید قائد کو خراج عیقدت پیش کرینگے۔ انہوں نے کہا کے جلسے کے لئے تیاریاں اور انتظامات شروع کردئے گئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے نئے موٹر وہیکل فٹنس سرٹیفکیٹس متعارف کرانے کا اعلان کر دیا

Sat Dec 14 , 2024
کراچی(پی  پی آئی)محکمہ ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ حکومت سندھ  نے نئے موٹر وہیکل فٹنس سرٹیفکیٹس متعارف کرانے اور ایم وی آئز کے نئے نئے ایس او پیز کا اعلان کر دیا نئے موٹر وہیکل فٹنس سرٹیفکیٹس میں بارکوڈز سمیت جدید حفاظتی اقدامات شامل ہونگے، صوبائی وزیر  شرجیل میمن نے مزید بتایا کہ یکم دسمبر 2024 سے اطلاق ہوگا نئے اقدامات […]