محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے نئے موٹر وہیکل فٹنس سرٹیفکیٹس متعارف کرانے کا اعلان کر دیا

کراچی(پی  پی آئی)محکمہ ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ حکومت سندھ  نے نئے موٹر وہیکل فٹنس سرٹیفکیٹس متعارف کرانے اور ایم وی آئز کے نئے نئے ایس او پیز کا اعلان کر دیا نئے موٹر وہیکل فٹنس سرٹیفکیٹس میں بارکوڈز سمیت جدید حفاظتی اقدامات شامل ہونگے، صوبائی وزیر  شرجیل میمن نے مزید بتایا کہ یکم دسمبر 2024 سے اطلاق ہوگا نئے اقدامات گاڑیوں کی فٹنس بڑھانے کے لیے ڈیزائن کئے گئے ہیں نئے اقدامات کا مقصد روڈ سیفٹی کو یقینی بنانا، ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنا، جعلی سرٹیفکیٹس کے اجراکو روکنا، اور حکومتی آمدنی میں اضافہ کرنا ہے سندھ بھر میں موٹر وہیکل انسپکٹرز کے لیے تفصیلی ایس او پیز  جاری کیے گئے ہیں۔سرٹیفکیٹس کے اجرامیں یکسانیت اور جوابدہی کو برقرار رکھنے کے لیے ہدایات پر سختی سے عمل کرنے کی ضرورت ہے،محکمہ ٹرانسپورٹ نئے سرٹیفکیٹس کے لیے کٹ آف  تاریخ سے عوام کو مطلع کرے گا، جس کے بعد تمام پرانے فٹنس سرٹیفکیٹس کو مسترد شدہ قرار دے دیا جائے گا،سندھ بھر کے ایم وی آئی ونگز میں محفوظ تمام پرانا رکارڈ ضبط کر لیا جائے گا، اینڈرائیڈ ایپلی کیشن کا استعمال کرتے ہوئے فٹنس سرٹیفکیٹس کا مرکزی ڈیٹا بیس رکھا جائے گا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

شرجیل انعام میمن کے پی اے رشید تالپور ٹریفک حادثہ میں جانبحق

Sat Dec 14 , 2024
حیدرآباد(پی پی آئی) پبن تھانے کی حد بھاول زئنور کے نزدیک منگوانو اسٹاپ شیخ بھرکیو روڈ پر تیز رفتار جیپ ٹائر راڈ ٹوٹنے کے باعث درخت سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا پی اے میر رشید تالپور موقع پر جانبحق ہوگئے جس کی لعش کو مقامی پولیس نے تحویل میں لیکر قانونی […]