حیدرآباد(پی پی آئی) پبن تھانے کی حد بھاول زئنور کے نزدیک منگوانو اسٹاپ شیخ بھرکیو روڈ پر تیز رفتار جیپ ٹائر راڈ ٹوٹنے کے باعث درخت سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا پی اے میر رشید تالپور موقع پر جانبحق ہوگئے جس کی لعش کو مقامی پولیس نے تحویل میں لیکر قانونی کارروائی کے لئے سول اسپتال منتقل کردیا ذرائع کے مطابق سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کے پی اے آفس کام سے جھن موری جارہے تھے۔