شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سونے کے ریٹ انٹر بینک کے ساتھ منسلک کرنے کا اعلان

کراچی (پی پی آئی)صرافہ ایسوسی ایشن نے سونے کی قیمتوں کے تعین کے حوالے سے اہم فیصلہ کرلیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کراچی کے صرافہ بازار میں سونے کی قیمتوں کے حوالے سے ہنگامی اجلاس ہوا۔  پی پی آئی کے مطابق اجلاس میں سونے کی قیمتوں کے تعین کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔ایسوسی ایشن نے اہم اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کل سے انٹر بینک کے ساتھ منسلک کرکے ریٹ جاری کریں گے، صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق اسرائیل فلسطین جنگ کے باعثعالمی طور پر سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ جنگ کے باعث مقامی طور پر صرافہ بازار میں سونا دستیاب نہیں تھا۔سونے کی قیمت کے حوالے سے ترجمان نے بتایا کہ مقامی صرافہ بازار میں فی تولہ سونا 1 لاکھ 95 ہزار 5 سو روپے کا ہوگیا۔ ترجمان کے مطابق مارکیٹ میں سونا گزشتہ ہفتے کم ہو کر ایک لاکھ 88 ہزار کا ہوگیا تھا۔واضح رہے کہ پاکستان میں 24 قیراط سونے کی قیمت 2 لاکھ دو ہزار روپے فی تولہ ہو گئی ہے، جبکہ 22 قیراط سونے کی قیمت 185,167 روپے فی تولہ ہے۔24 قیراط قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 173،182 روپے ہے،اور 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 158،751 روپے ہے۔