سائفر کیس میں شاہ محمود قریشی نے ٹرائل کورٹ کو فرد جرم عائد کرنے سے روکنے کی استدعا کردی

 اسلام آباد (پی پی آئی)تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے وکیل نے سائفر کیس  میں ٹرائل کورٹ کو فرد جرم عائد کرنے سے روکنے کی استدعا کردی۔پی پی آئی کے مطابق اسلام ا?باد ہائیکورٹ میں شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں جیل ٹرائل کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی،شاہ محمود قریشی کی جانب سے ایڈووکیٹ سید علی بخاری عدالت میں پیش ہوئے۔وکیل علی بخاری نے کہاکہ ہم نے جیل ٹرائل کے نوٹیفکیشن کیخلاف ٹرائل کورٹ میں درخواست دی تھی،ٹرائل کورٹ نے ہماری درخواست کو سنے بغیرنظرانداز کر دیا،جیل ٹرائل کے نوٹیفکیشن میں شاہ محمود قریشی کا نام تک نہیں،شاہ محمود قریشی نے سکیورٹی خدشات کے حوالے سے درخواست دائر نہیں کی،ا?ج ٹرائل کورٹ نے طلب کر رکھا ہے لیکن ہم پر فرد جرم عائد نہیں ہو سکتی۔وکیل شاہ محمود قریشی نے عدالت سے 9اکتوبر کے ٹرائل کورٹ کے حکم کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کرتے ہوئے کہاکہ عدالت ٹرائل کورٹ کو فرد جرم عائد کرنے سے روکے،بغیرکسی نوٹیفکیشن کے جیل ٹرائل جاری ہے،وکیل علی بخاری نے درخواست کی کہ عدالت جیل ٹرائل سے روک کر اوپن ٹرائل کی ہدایت کرے۔چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ ایک دو دن میں فریقین کو طلب کرکے معاملے پر آرڈر جاری کریں گے،جیل نوٹیفکیشن سے متعلق شیر افضل کے کیس میں اہم ایک آرڈر دے چکے ہیں،یہ سارا معاملہ ٹرائل کورٹ نے دیکھنا ہوتا ہے،آپ کے کیس میں فریقین کو بلا کر پوچھ لیتے ہیں۔

Next Post

ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن اور کک بیکس کے الزامات؛ پرویز الٰہی، مونس الٰہی و دیگر کیخلاف نیب ریفرنس تیار

Tue Oct 17 , 2023
لاہور(پی پی آئی)قومی احتساب بیورو(نیب)نے گجرات میں ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن اور کک بیکس کے الزامات پر پرویز الٰہی اور مونس الٰہی سمیت دیگر کیخلاف ریفرنس تیار کرلیا۔پی پی آئی کے مطابق  ذرائع کا کہنا ہے کہ ریفرنس میں پرویز الٰہی، مونس الٰہی، محمد خان بھٹی سمیت 6ملزمان کو نامزد کیا گیا،ریفرنس میں پرویز الٰہی پر اختیارات کے ناجائز استعمال […]