وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اگلے ماہ عرب امارات کادورہ کریں گے

اسلام آباد (پی پی آئی) نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اگلے ماہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کا دورہ کریں گے۔ یو اے ای کا دورہ 2023 اقوام متحدہ کی ماحولیاتی تبدیلی کانفرنس کے حوالے سے ہوگا جس کی میزبانی دبئی انتظامیہ کررہی ہے پی پی آئی کے مطابق اقوام متحدہ کی ماحولیاتی تبدیلی کانفرنس کا اہتمام دبئی ایکسپو سینٹر میں کیا جائے گا۔

Next Post

سرسید احمد خان کا 206واں یوم پیدائش منایا گیا

Tue Oct 17 , 2023
کراچی (پی پی آئی) تحریک پاکستان کے رہنما سرسید احمد خان کا206واں یوم پیدائش 17اکتوبر کو منایا گیا۔ ایشین یونین پاکستان کے سربراہ طارق شاداب  نے طلبہ طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرسید برصغیر میں مسلم عروج کے بہت بڑے علمبردار تھے انہوں نے مسلمانوں میں بیداری علم کی تحریک پیدا کرنے میں بہت اہم کردار ادا کیا، […]