سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سی پیک تعمیر وترقی اورخوشحالی کا  پیش خیمہ،سب سے زیادہ فائدہ بلوچستان کو پہنچے گا،جلیل عباس جیلانی

 اسلام آباد (پی پی آئی)وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ سی پیک عالمی نوعیت کا وہ واحد منصوبہ ہے جس کی تکمیل سے خطے میں تعمیر وترقی اورخوشحالی کا سبز انقلاب آجائے گا سی پیک کا سب سے زیادہ فائدہ بلوچستان کو پہنچے گا پاک چین دوستی کی دنیا میں مثالیں دی جاتی ہیں دونوں ممالک عالمی سطح پر قیام امن کے لیے کوشاں ہیں۔پی پی آئی کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر سابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میر چنگیز خان جمالی سے گفتگو میں کیا میر چنگیز خان جمالی نے نگران کابینہ میں وزارت خارجہ کا قلمدان سنبھالنے پر انہیں مبارکباد دی اور کہا کہ پاکستان کے لیے آپ کی سفارتی سطح پر خدمات قابل ستائش ہیں جس سے دنیا میں سفارتی سطح پر پاکستان کا امیج نہ صرف بلند ہوگا بلکہ اس کے مثبت سفارتی نتائج بھی برآمد ہوں گے انہوں نے نیک خواہشات کے ساتھ اس امید کا اظہار کیا کہ ان کے  دورہ چین سے نہ صرف پاک چین دوستی مزید مضبوط اور مستحکم ہوگی بلکہ سی پیک کے حوالے سے بلوچستان میں مزید میگا منصوبوں کی منظوری کی راہ ہموار ہوگی وزیر خارجہ نے  چنگیز خان جمالی کو یقین دلایا کہ وہ اپنے دورہ چین کے موقع پر بلوچستان کی تعمیر و ترقی کے لیے سی پیک منصوبوں میں صوبے کی اہمیت کو فوقیت دیں گے اور مزید منصوبوں کے لیے چینی حکومت کو بلوچستان کی اہمیت سے آگاہ کرتے ہوئے صوبیکے لیے مزید میگا منصوبوں کی منظوری حاصل کریں گے