لاڑکانہ (پی پی آئی) پی ٹی سی ایل کے پینشنرز الائینس نے دوسرے صوبوں کے پینشنروں سے رابطہ کا فیصلہ کرتے ہوئے دس رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے جو آئندہ کا لائحہ عمل طے کرے گی۔ پی پی آئی کے مطابق کمیٹی میں محمد اعظم قریشی ٹنڈو آدم.اطہر جاوید صوفی کراچی. محمد مسعود فریدی کراچی سرور جاوید بھٹی سکھر ایاز حسین جعفری لاڑکان. امیر بخش بگٹی. محمد اسحاق مگسی،سید ندیم رضازیدی، ملک عبید اللہ طالب حسین ہزارہ کوئٹہ شامل ہین کمیٹی دوسرے صوبوں کادورہ کر کے پینشنروں سے ملاقات اور اس اتحاد کو وسعت دینے میں اپنا بھر پور کردار کرے گی قبل ازیں پی ٹی سی ایل کے پینشنرز کا اہم اجلاس ایاز جعفری کے گھر پراطہر جاوید صوفی کی صدارت میں ہوا جس میں سندھ اور بلوچستان سے تعلق رکھنے والے چالیس سے زیادہ چیدہ چیدہ پینشنرز نے شرکت کی۔پی پی آئی کے مطابق اجلاس کے اختتام پر باہمی رضا مندی سے پی ثی سی ایل پینشنرز الائنس کا قیام عمل میں لایا گیا۔
Next Post
سی پیک تعمیر وترقی اورخوشحالی کا پیش خیمہ،سب سے زیادہ فائدہ بلوچستان کو پہنچے گا،جلیل عباس جیلانی
Tue Oct 17 , 2023
اسلام آباد (پی پی آئی)وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ سی پیک عالمی نوعیت کا وہ واحد منصوبہ ہے جس کی تکمیل سے خطے میں تعمیر وترقی اورخوشحالی کا سبز انقلاب آجائے گا سی پیک کا سب سے زیادہ فائدہ بلوچستان کو پہنچے گا پاک چین دوستی کی دنیا میں مثالیں دی جاتی ہیں دونوں ممالک عالمی […]