سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 بلوچستان میں الیکشن تاریخ قریب آنے  کے باوجود سیاسی سرگرمیوں، گہما گہمی کا فقدان

کوئٹہ (پی پی آئی) پاکستان کے سب سے بڑے صوبے بلوچستان میں اس مرتبہ الیکشن کی تاریخ قریب آنے  کے باوجود پہلے کی طرح سیاسی سرگرمیاں اور گہما گہمی دکھائی نہیں دے رہی۔صوبے میں متحرک سیاسی قوم پرست اور مذہبی جماعتیں مختلف مسائل پر احتجاج، مظاہرے اور ریلیوں کا انعقاد تو کر رہی ہیں لیکن کسی جماعت نے ہنوز انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز  نہیں کیا اور نہ ہی حالیہ دنوں میں کوئی بڑا جلسہ ہوا۔نیشنل پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیراعلٰی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ یہ بات تسلیم کرتے ہیں کہ ’پہلے کی طرح سیاسی سرگرمیاں اور گہما گہمی نظر نہیں آرہی۔‘تاہم ان کا کہنا ہے کہ ’ان کی جماعت نیشنل پارٹی روزانہ کی بنیاد پر سرگرمیاں کر رہی ہے اور عوام کو متحرک کر رہی ہے۔پی پی آئی کے مطابق سیاسی گہما گہمی میں کمی کی وجہ الیکشن کمیشن کی جانب سے الیکشن کے لیے واضح تاریخ اور شیڈول کا اعلان نہ ہونا  بھی ہے۔ ’انتخابات کا جنوری میں انعقاد بھی یقینی نہیں ہے، اس لیے سیاسی جماعتیں قبل از وقت اپنی توانائیاں اور وسائل خرچ کرنے میں احتیاط کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔