سپریم کورٹ نے پشاور ہائیکورٹ کا پی ٹی آ رہنماؤں کی ضمانت کا حکم معطل کردیا

 اسلام آباد (پی پی آئی)سپریم کورٹ نے پشاور ہائی کورٹ کے اس حکم کو معطل کردیا، جس میں اسد قیصر سمیت پاکستان تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں کو 9 مئی کو پارٹی سربراہ کی گرفتاری کے بعد ہونے والے پْر تشدد واقعات سے متعلق مقدمات میں ضمانت دی گئی تھی۔پی پی آئی کے مطابق  جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مسرت ہلالی نے خیبر پختونخوا کی جانب سے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر اپیل پر سماعت کے دوران پشاور ہائی کورٹ کا 4 اگست 2023 کا فیصلہ آئندہ سماعت تک معطل کر دیا۔واضح رہے کہ پشاور ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کے رہنماؤں کی ضمانتیں منظور کرنے کے علاوہ فیصلے میں پولیس اور محکمہ پراسیکیوشن کو اسد قیصر سمیت رنگیز احمد، عاقب اللہ اور عطا اللہ کو نہ صرف اس مقدمے بلکہ ان پر دائر دیگر مجرمانہ مقدموں میں بھی حراست میں لینے سے روک دیا تھا، اس سلسلے میں عدالت نے صوبے کے تمام قانونی افسران کو سرکلر بھی جاری کردیے تھے۔تاہم سپریم کورٹ نے اس سرکلر کو معطل کر کے پی ٹی آئی رہنماؤں کو نوٹسز جاری کردیے، جن کی نمائندگی کے لیے ایڈووکیٹ شیر افضل مروت عدالت کے کمرہ نمبر 2 میں موجود تھے، تاہم عدالت نے انہیں نوٹس دیے جانے پر دلائل دینے کی ہدایت دی۔

Next Post

 18 فیصد اضافہ کے بعد ایک ارب 28 کروڑ ڈالر کی پاکستانی غذائی اشیا برآمد

Fri Oct 20 , 2023
کراچی (پی پی آئی)پاکستان کی غذائی اشیا کی برآمدات مالی سال 2024 کی پہلی سہ ماہی کے دوران 18 فیصد اضافے کے بعد ایک ارب 28 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی،عالمی سطح پر سپلائی چین میں خلل اور بْلند قیمتوں نے بھی اشیائے خور و نوش کی طلب میں اضافہ […]