کراچی ڈیفنس سوسائٹی میں نوجوان خاتون نے مبینہ طور پر گولی مار کر خودکشی کر لی

کوٹ غلام محمد میں 5 بچوں کی ماں کرنا کولہی نے رسہ گلے میں ڈالکر خود کشی کر لی

خطرناک مسلح مجرم ٹھٹھہ پولیس سے مقابلے میں گرفتار ،ساتھی فرار ،سیاحوں سے چھینے گئے قیمتی موبائل فون برآمد

اوکاڑہ میں المناک حادثہ ، ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، 14 سالہ بچہ جاں بحق

وفاقی وزیر صحت کی وزیراعظم سے اہم ملاقات ، صحت کے شعبے میں اصلاحات پر بات چیت

ایس ای سی پی نے ”سرٹیفکیٹ آف اسٹیچوٹری کمپلائنس” فریم ورک متعارف کرا دیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 نواز شریف کی 1432 دنوں بعد پاکستان واپسی اور معاشی صورتحال

کراچی (پی پی آئی)پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف 6 جولائی 2018کو ایون فیلڈ ریفرنس میں احتساب عدالت سے 10 سال سزا پانے کے بعد 19 نومبر 2019 کو خرابی صحت کی بنیاد پر لندن روانہ ہو گئے تھے۔ پی پی آئی کے مطابق19 نومبر 2019  سے21 اکتوبر 2023 کی مدت کے دوران پاکستان کی معیشت میں کافی نشیب و فراز آئے، پاکستان کے کل قرضے 36 ہزار 161 ارب روپے اضافے کے ساتھ 40 ہزار 942 ارب روپے سے بڑھ کر 77 ہزار 104 ارب روپے پر پہنچ چکے ہیں، یوں گزشتہ 47 ماہ کے دوران پاکستان کے کل قرضوں میں 88 فیصد اضافہ ہوا ہے۔اسی طرح حکومت کے اندرونی قرضے 17 ہزار 132 ارب روپے اضافے کے ساتھ 21 ہزار 676 ارب روپے سے بڑھ کر 38 ہزار 809 ارب روپے پر پہنچ چکے ہیں بیرونی قرضے جو کہ نومبر 2019ء   میں 110 ارب ڈالر پر تھے، ا?ج 124 ارب ڈالر پر پہنچ چکے ہیں۔گزشتہ 4 برسوں کے دوران ملک میں مہنگائی کی شرح 12.7 فیصد سے بڑھ کر 31.4 فیصد پر پہنچ چکی ہے، گزشتہ 47 ماہ میں مہنگائی کی اوسط شرح 16.5 رہی جبکہ رواں سال مئی میں مہنگائی کی شرح ریکارڈ 38 فیصد ریکارڈ ہوئی، نومبر 2019 میں فی ڈالر ریٹ 155 روپے تھا جو کہ 123 روپے اضافے کے ساتھ اب 278 روپے ہے۔