شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

شریفوں کی انتخابات میں دھاندلی کرنا بھول ہے، انکی دکان بند ہو چکی:پرویز الٰہی

اسلام آباد(پی پی آئی)سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور تحریک انصاف کے صدر پرویز الٰہی نے کہاہے کہ شریف برادران  کی اب کوئی نہیں سنے گا، ان کی دکان بند ہو چکی۔احتساب عدالت میں میڈیا سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے پرویز الٰہی نے کہاکہ یہ جو آگئے ہیں نیلسن منڈیلا اپنے بھائی سے مہنگائی کا حساب لیں،مہنگائی میں اتنا اضافہ ہوا کہ لوگ خودکشی پر مجبور ہو گئے ہیں،لوگوں نے نیلسن منڈیلا کے آنے پر خودکشیاں کی ہیں۔پی پی آئی کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ جو یہ سارا کچھ کررہے ہیں ان کو الیکشن میں پتہ چل جائے گا، ان کاکہناتھا کہ سپریم کورٹ کا انتخابات کیس سے متعلق بنچ بننا ملک کیلئے بہتر ہے،سپریم کورٹ کی وجہ سے انتخابات کی تاریخ آ جائے گی۔پرویز الٰہی نے کہاکہ،چیئرمین پی ٹی آئی کی سیاسی شہرت میں اضافہ ہوا ہے۔