کراچی (پی پی آئی)مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ نیب نے ملک کو مفلوج کیا ہوا ہے،بار بار عدالت آتے ہیں لیکن ہوتا کچھ بھی نہیں،5سال ہو گئے لیکن صرف تاریخ ملتی ہے۔پی پی آئی کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ عدالتوں میں کیمرے لگوائے جائیں، عوام بھی دیکھیں عدالتوں میں ہوتا کیا ہے،لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ کئی ججز کا عدالتوں سے تبادلہ ہوگیا لیکن ہمارا کیس وہیں کا وہیں ہے،ان کا کہناتھا کہ نیب کا ادارہ صرف سیاست کی جوڑ توڑ کیلئے رکھا گیا ہے،میری اپیل ہے کہ نیب کے ادارے کو ختم کیا جائے۔
Next Post
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گر گئیں،پاکستان میں بھی مزید کمی کا امکان
Tue Oct 24 , 2023
نیویارک(پی پی آئی) عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں دو فیصد کمی دیکھنے میں آئی ہے جس کے بعد پاکستان میں بھی مزید کمی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ مشرق وسطیٰ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان تنازعہ پر قابو پانے کی کوششوں میں سفارتی کوششیں تیز ہو گئیں، جس سے سپلائی میں ممکنہ رکاوٹ کے بارے میں […]