سابق وزیر اعظم شہباز شریف اور مریم نواز کی سیکیورٹی سخت

 لاہور(پی پی آئی)سابق وزیر اعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کی سیکیورٹی سخت کردی ہے۔ذرائع کے مطابق مریم نواز اور شہباز شریف کو جیمر والی گاڑیاں فراہم کردی گئی ہیں۔اسپیشل برانچ نے ڈی آئی جی سیکیورٹی کے مراسلے پر جیمرز والی گاڑیاں فراہم کیں۔پی پی آئی کے مطابق مریم نواز اور شہباز شریف کی موومنٹ کے دوران جیمر والی گاڑیاں ساتھ چلیں گیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی اسکواڈ کی چار گاڑیاں موومنٹ کے دوران اسکارٹ کریں گی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے آئی جی پنجاب نے دونوں شخصیات کو جیمرز والی گاڑیاں فراہم کرنے کا حکم دیا تھا۔دونوں شخصیات کی رہائش گاہوں پر نفری بھی ڈیمانڈ کے مطابق تعینات کردی گئی ہے۔میاں نواز شریف کی سیکیورٹی کے لئے تاحال ڈیمانڈ نہیں موصول ہوئی

Next Post

مانیٹری پالیسی کا اعلان  پیر کو ہوگا، شرح سود برقرار رہنے کا امکان

Fri Oct 27 , 2023
کراچی (پی پی آئی)اسٹیٹ بینک آف پاکستان مانیٹری پالیسی کا اعلان 30 اکتوبر بروز پیر کو کرے گا جس میں شرح سود برقرار رہنے کا امکان ہے۔اسٹیٹ بینک نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان شیڈول کے مطابق 30 اکتوبر کو کرے گا۔ پی پی آئی کے مطابق اعلان سے قبل اسٹیٹ […]