لاہور(پی پی آئی) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب خالد اسحاق کی تجویز پر سائلین کے تحفظات کے ازالہ کے لیے کمیشن کی منظوری دیدی۔عدالتوں سے مقدمات کا بوجھ کم کرنے کیلیے پنجاب حکومت کا بڑا اقدام، نگران حکومت نے محکموں کے حوالے سے کیسز نمٹانے کے لیے تحفظات کے ازالہ کا کمیشن تشکیل دے دیا۔ کمیشن کے تحت کسی بھی محکمے یا افسر کے خلاف اگر کوئی شکایت ہوگی تو عدالت سے رجوع کرنے سے قبل کمیشن سے رجوع کرنا لازمی قرار دے دیا گیا۔شکایات نظرثانی کمیشن، پندرہ روز میں درخواست پر فیصلہ کرے گا، تمام محکمے گریڈ 20 کے افسر کو شکایت نظرثانی کمیشن کا نوٹیفکیشن جاری کریں۔ کابینہ کی 17 اکتوبر کی میٹنگ کی روشنی میں محکمہ سروس اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
Next Post
زرعی تکنیکی نے ماہرین ایس ڈبلیو چین کے گوئیژو میں حاصل کردہ بڑی فصل میں مدد کی
Sat Oct 28 , 2023
گویانگ، چین، 28 اکتوبر 2023ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– جنوب مغربی چین کے صوبہ گوئیژو میں محنتی زرعی تکنیکی ماہرین کی بدولت ایک بڑی فصل حاصل کی گئی ہے۔ ان کی کوششیں رنگ لائی ہیں۔ اس سال کے آغاز سے ہی زرعی تکنیکی ماہرین کو دیہی علاقوں میں جدت طرازی اور کاروبار شروع کرنے […]
