کراچی(پی پی آئی) شہید ناموس رسالت غازی علم الدین شہید کا 94واں یوم شہادت31اکتوبر کو ملک بھر میں دینی جوش و جذبہ کیساتھ منایا جائے گا۔پی پی آئی کے مطابق غازی علم الدین شہید کو 31اکتوبر1929 کو شان رسالت میں گستاخی کے مرتکب ملعون راج پال کو واصل جہنم کرنے پرمیاں والی سینٹرل جیل میں پھانسی دی گئی تھی۔ پاکستان ختم نبوت فورم کے سربراہ محمد انور پٹنی نے غازی علم الدین کا یوم شہادت سرکاری سطح پر منانے اور ہر سال عام تعطیل نیزغازی علم الدین کا تذکرہ شامل نصاب کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
Next Post
لاہور کے موسم میں خنکی بڑھنے لگی،فضائی آلودگی کم
Mon Oct 30 , 2023
لاہور(پی پی آئی)لاہور کے موسم میں خنکی بڑھنے لگی ہے اورآلودگی کی اعتبار سے لاہور پہلے نمبر سے دوسرے نمبر پر آگیا۔ باغوں کے شہر لاہور میں ا سموگ کی شدت میں اضافہ ہو گیا، فیز 8 ڈی ایچ ااے میں فضائی آلودگی میں آلودگی کی شرح 484، سیدمراتب علی […]
