اسلام آباد (پی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست ضمانت بعداز گرفتاری دائر کر دی۔پی پی آئی کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست پر اعتراضات کے ساتھ سماعت کی۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ آپ نے دستاویزات ترتیب سے نہیں لگائیں اس لیے اعتراض لگا، آپ دستاویزات کو ترتیب میں لگا کر دوبارہ دے دیں۔شاہ محمود قریشی کے وکیل علی بخاری نے کہا کہ ہماری درخواست فوری معاملہ ہے اس لیے اگر جناب نوٹس فرما دیتے تو، جس پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے کہا کہ آپ دستاویزات ترتیب سے دے دیں پھر اس پر نوٹس جاری کر دیتے ہیں۔
Next Post
چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے بات کرانے کی درخواست پر جواب طلب
Mon Oct 30 , 2023
اسلام آباد (پی پی آئی) آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی ہر ہفتے بیٹوں سے بات کرانے کی درخواست پر جواب کیلئے نوٹس جاری کر دیا۔درخواست شیراز احمد رانجھا ایڈووکیٹ نے دائر کی جس پر خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے سماعت کی۔پی پی […]
