اسلام آباد (پی پی آئی) آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی ہر ہفتے بیٹوں سے بات کرانے کی درخواست پر جواب کیلئے نوٹس جاری کر دیا۔درخواست شیراز احمد رانجھا ایڈووکیٹ نے دائر کی جس پر خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے سماعت کی۔پی پی آئی کے مطابق شیراز احمد رانجھا ایڈووکیٹ نے درخواست میں موقف اپنایا کہ عدالت نے 21 اکتوبر کو چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے بات کرانے کا حکم دیا تھا۔درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کا حقیقی بیٹوں سلیمان اور قاسم سے بات کرنا حق ہے، سابق وزیراعظم کی واٹس ایپ پر بیٹوں سے بات کرانے کا حکم دیا جائے۔بعدازاں خصوصی عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 8 نومبر تک کیلئے ملتوی کردی۔
Next Post
معروف کمپیئر دلدار پرویز بھٹی کی 30ویں برسی 30منائی گئی
Mon Oct 30 , 2023
کراچی(پی پی آئی) معروف کمپیئر و کالم نگار دلدار پرویز بھٹی کی 30ویں برسی 30اکتوبر کومنائی گئی۔دلدار پرویز بھٹی نے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز1975میں پی ٹی وی کے معروف پروگرام ٹاکرا سے کیا جوکہ بعد میں میلہ اور پنجند کے نام سے بھی نشر ہوتا رہا ہے۔پی پی آئی […]
