کراچی(پی پی آئی) معروف کمپیئر و کالم نگار دلدار پرویز بھٹی کی 30ویں برسی 30اکتوبر کومنائی گئی۔دلدار پرویز بھٹی نے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز1975میں پی ٹی وی کے معروف پروگرام ٹاکرا سے کیا جوکہ بعد میں میلہ اور پنجند کے نام سے بھی نشر ہوتا رہا ہے۔پی پی آئی کے مطابق انہوں نے ریڈیو پاکستان میں بھی بطور کمپیئر خدمات انجام دیں۔دلدار پرویز بھٹی نے 12سے زائد فلموں میں کام کیا۔وہ ممتاز کالم نگار بھی تھے۔دلدار پرویز بھٹی بنیادی طور پر ایک استاد تھے۔دلدار پرویز بھٹی شوکت خانم میموریل ہسپتال کیلئے فنڈ ریزنگ کے سلسلے میں امریکہ گئے ہوئے تھے کہ دماغ کی شریان پھٹنے سے انتقال کر گئے ان کی وفات 30اکتوبر 1993کو ہوئی تھی۔
Next Post
پاکستان سمیت دنیا بھر میں شہروں کا عالمی دن آج منایا جائے گا
Mon Oct 30 , 2023
کراچی (پی پی آئی)اقوام متحدہ کے زیر انتظام پاکستان سمیت دنیا بھر میں 31 اکتوبر 2023 کو شہروں کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔ اس دن کے منانے کا بنیادی کا مقصد عالمی پائیدار ترقی اور سماجی شمولیت میں شہری کاری کے کردار کے بارے میں عوام میں بیداری پیدا کرنا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق شہروں کے عالمی […]