اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پی ٹی آئی رہنما کامران بنگش ایک کیس میں ضمانت ملتے ہی دوسرے میں گرفتار

پشاور(پی پی آئی) انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما کامران بنگش کی ضمانت منظور کرکے رہائی کا حکم دے دیا تاہم پولیس نے انہیں دوسرے مقدمے میں گرفتار کرلیا۔پی پی آئی کے مطابق    پشاور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے  سابق وزیر کامران بنگش کے خلاف پولیس پر فائرنگ اور مرادسعید کو پناہ دینے کے کیس میں درخواست ضمانت پر سماعت کی جس دوران عدالت نے کامران بنگش کی ضمانت منظور کرلی۔عدالت نے پی ٹی آئی کے رہنما کو 2 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت پر رہا کرنیکا حکم دیا۔پولیس کے مطابق ضمانت سے قبل کامران بنگش کو دوسرے کیس میں گرفتار کرلیا گیا ہے اور ان کو ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔پولیس کاکہنا ہے کہ ڈی آئی خان میں کامران بنگش پر عوام کو اشتعال دلانے کا الزام ہے۔