قرض پروگرام کا پہلا جائز ہ لینے کیلئے آئی ایم ایف کی ٹیم کل پاکستان پہنچے گی

 اسلام آباد (پی پی آئی)عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا وفد پاکستان کے موجودہ 3 ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ (ایس بی اے) کے پہلے جائزے سے متعلق بات چیت کرنے کے لیے 2 نومبر کو ملک کا دورہ کرے گا۔ پی پی آئی کے مطابق مشن کے دورہ پاکستان کی آئی ایم ایف کے نمائندہ نے تصدیق کی۔آئی ایم ایف کی نمائندہ ایستھر پیریز روئز کے مطابق ناتھن پورٹر کی سربراہی میں عالمی مالیاتی فنڈ کی ٹیم موجودہ اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت جاری پروگرام کے پہلے جائزے سے متعلق 2 نومبر سے پاکستان کا دورہ کرے گی۔

Next Post

تربت میں مسلح افراد کی تھانے پرفائرنگ، پناہ لینے والے 4 مزدور اور پولیس اہلکار جاں بحق

Tue Oct 31 , 2023
 تربت (پی پی آئی) تربت میں مسلح افراد نے تھانے پر فائرنگ کر کے ایک پولیس اہلکار اور پناہ لینے والے 4 مزدوروں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔پی پی آئی کے مطابق افسوس ناک واقعہ صبح 4 بجے پیش آیا جب تربت کے نواحی علاقے ناصر آباد میں مسلح افراد نے ٹارگٹ کلنگ کرتے ہوئے مزدوروں پر فائر کھول […]