اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تربت میں مسلح افراد کی تھانے پرفائرنگ، پناہ لینے والے 4 مزدور اور پولیس اہلکار جاں بحق

 تربت (پی پی آئی) تربت میں مسلح افراد نے تھانے پر فائرنگ کر کے ایک پولیس اہلکار اور پناہ لینے والے 4 مزدوروں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔پی پی آئی کے مطابق افسوس ناک واقعہ صبح 4 بجے پیش آیا جب تربت کے نواحی علاقے ناصر آباد میں مسلح افراد نے ٹارگٹ کلنگ کرتے ہوئے مزدوروں پر فائر کھول دیا، مزدور تھانے میں موجود تھے جن میں سے  5  لہولہان ہو گئے، 4 زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس کی جانب سے بتایا گیا کہ مزدوروں کا تعلق مظفرگڑھ سے تھا تاہم پولیس اہلکار مقامی ہے، جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تفتیش شروع کر دی۔