لاہور(پی پی آئی) چیئرمین تحریک انصاف کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی خواتین شامل تفتیش ہونے جاتی ہیں تو انہیں دھمکیاں دی جاتی ہیں۔پی پی آئی کے مطابق علیمہ خان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی خواتین رہنما اور کارکنان کو ڈرایا دھمکایا جاتا ہے، عمران خان کہتے ہیں آزادی کیلئے تکلیفیں تو سہنی پڑتی ہیں۔ افسوس ہے ظلم اور جبر ہمارے اپنے لوگ کر رہے ہیں، دشمن کرتا تو دکھ نہ ہوتا۔ اس سے قبل علیمہ خان نے کہا کہ، ہم اپنے بھائی کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے، ان کیلئے کھڑے رہیں گے۔ ہونا تو یہ چاہئے کہ ہم بھی جیل میں جا کر عمران خان کے ساتھ ہی بیٹھ جائیں، باہر تو ہمارا کام ختم ہو گیا۔
Next Post
نوازشریف کے لئے چوتھی بار وزیراعظم بننا بورنگ، صدر مملکت بن جانا چاہئے: مشاہد حسین سید
Tue Oct 31 , 2023
لاہور(ڈیلی پاکستان ا?ن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما مشاہد حسین سید نے کہا کہ اگر شفاف الیکشن نہ ہوئے تو پاکستان اورعالمی سطح پر بھی قابل قبول نہیں ہوں گے۔پی پی آئی کے مطابق مشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے لئے چوتھی بار وزیراعظم بننا بڑا بورنگ […]
