شہید ناموس رسالت غازی علم الدین کایوم شہادت منایا گیا

کراچی(پی پی آئی) شہید ناموس رسالت غازی علم الدین شہید کا  94واں یوم شہادت31اکتوبر کو ملک بھر میں دینی جوش و جذبہ کیساتھ منایا  گیا۔پی پی آئی کے مطابق غازی علم الدین شہید کو 31اکتوبر1929 کو شان رسالت میں گستاخی کے مرتکب ملعون راج پال کو واصل جہنم کرنے  پرمیاں والی سینٹرل جیل میں پھانسی دی گئی تھی۔ پاکستان ختم نبوت فورم کے سربراہ محمد انور پٹنی نے غازی علم الدین کا یوم شہادت سرکاری سطح پر منانے  اور ہر سال عام تعطیل نیزغازی علم الدین کا تذکرہ شامل نصاب کرنے  کا مطالبہ کیا ہے۔

Next Post

 پاکستان سمیت دنیا بھر میں شہروں کا عالمی دن منایاگیا

Tue Oct 31 , 2023
 اسلام آباد (پی پی آئی)اقوام متحدہ کے زیر انتظام پاکستان سمیت دنیا بھر میں 31 اکتوبر 2023 کو شہروں کا عالمی دن منایاگیا۔ اس دن کے منانے کا بنیادی کا مقصد عالمی پائیدار ترقی اور سماجی شمولیت میں شہری کاری کے کردار کے بارے میں عوام میں بیداری پیدا کرنا […]