کراچی سے تقریباً سوا لاکھ افغان شہری واپس وطن جاچکے

 کراچی (پی پی آئی) کراچی سے تقریباً سوا لاکھ افغان شہری واپس اپنے وطن جاچکے ہیں۔کراچی انتظامیہ نے پرانے حاجی کیمپ کے قریب کیمپ قائم کردیے ہیں اور غیرقانونی تارکین کو گرفتار کرکے پہلے ان کیمپوں میں منتقل کیا جائے گا اور یہاں سے انہیں واپس ان کے ملک بھیجا جائے گا۔پی پی آئی کے مطابق غیر قانونی مقیم افراد کو گھر کرائے پر دینے والے بھی جرم میں برابر کے شریک ہیں۔محکمہ داخلہ کے مطابق غیرقانونی غیرملکیوں کو پناہ دینے والوں کیخلاف بھی کارروائی ہوگی،غیرملکیوں کیساتھ کاروبار کرنیوالے اورمکان کرائے پر دینے والے بھی پکڑے جائیں گے،محکمہ داخلہ نے چیکنگ ٹیموں کو خصوصی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

Next Post

شہید ناموس رسالت غازی علم الدین کایوم شہادت منایا گیا

Tue Oct 31 , 2023
کراچی(پی پی آئی) شہید ناموس رسالت غازی علم الدین شہید کا  94واں یوم شہادت31اکتوبر کو ملک بھر میں دینی جوش و جذبہ کیساتھ منایا  گیا۔پی پی آئی کے مطابق غازی علم الدین شہید کو 31اکتوبر1929 کو شان رسالت میں گستاخی کے مرتکب ملعون راج پال کو واصل جہنم کرنے  پرمیاں […]