نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے بحرینی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو کی، علاقائی استحکام پر تبادلہ خیال

کراچی پورٹ ٹرسٹ نے کارگو ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ قائم کیا

پنجاب بھر میں بشمول لاہور گرجا گھروں میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی

ماری پور روڈ پر پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک

سی ڈی اے نے اسلام آباد ویمن چیمبر آف کامرس کے لئے نیا اقداماتی منصوبہ پیش کیا

پی سی ایم ای اے کا بین الاقوامی ہینڈلوم قالین نمائش کے لئے فنڈنگ ​​میں تاخیر پر اظہار تشویش

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 منفرد لہجہ کے ممتاز شاعر،ادیب اور دانشور جون ایلیا کی 21ویں برسی  بدھ کو منائی جائے گی

کراچی (پی پی آئی)اردو ادب  میں منفرد لہجہ کے ممتاز شاعر،ادیب اور دانشور جون ایلیا کی 21ویں برسی 8نومبرکو منائی جائے گی اس سلسلے میں کراچی سمیت ملک بھر کے ادبی حلقوں نے تعزیتی  تقریبات کا اہتمام کیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق  فلاسفر اور سوانح نگارجون ایلیااپنے منفرد انداز تحریر کی وجہ سے شناخت کئے جاتے ہیں، وہ معروف شاعر،صحافی اور دانشور رئیس امروہوی اور سیّد محمد تقی کے بھائی تھے انہوں نے پچاس ہزار سے زائد اشعار کہے اور چالیس سے زائد نایاب کتب کے تراجم کیے۔شاید،گویا سمیت ان کے کئی مجموعہ ہائے کلام شائع ہو کر مقبولیت کی داد پا چکے ہیں۔