جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اقوام متحدہ نے علاقائی امن کیلئے پاکستان کی دلیل کی توثیق کردی

نیویارک (پی پی آئی)اقوام متحدہ کے ادارے نے پاکستان کی اس دلیل کی توثیق کر دی کہ ریاستوں کی دفاعی صلاحیتوں میں توازن برقرار رکھنے سے خطے کا امن اور استحکام مضبوط ہوتا ہے۔پی پی آئی کے مطابق خطے اور ذیلی خطے کی سطح پر روایتی اسلحہ کے کنٹرول کی قرارداد پاکستان کی جانب سے پیش کردہ تین قرارداوں میں سے ایک تھی جو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی پہلی کمیٹی میں پاکستان نے پیش کی۔کمیٹی نے پیش کردہ تینوں قراردادیں منظور کرلیں اور اعتماد سازی کے اقدامات (سی بی ایم) اور تخفیف اسلحہ کی اہمیت پر زور دیا۔قراردادوں کی منظوری اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ پاکستان کی اسلحہ کم کرنے اور اس کے کنٹرول کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں کو زبردست بین الاقوامی حمایت حاصل ہے، ’خطوں اور ذیلی خطوں کے تناظر میں علاقائی تخفیف اسلحہ اور اعتماد سازی کے اقدامات‘ کے عنوان سے قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔علیحدہ قرارداد جس کا عنوان ’علاقے اور ذیلی علاقوں میں روایتی اسلحہ کنٹرول‘ تھا کو 182 حمایتی ووٹ حاصل ہوئے، بھارت وہ واحد ملک تھا جس نے اس کی مخالفت کی۔