جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

آئندہ  اسمبلی انتخابات میں مخالفین کو کو شکست فاش دیں  گے: غلام نبی آزاد

 سری نگر (پی پی آئی) ڈیموکریٹک پراگریسو آزاد پارٹی کے چیئرمین اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلی غلام نبی آزاد نے دعوی کیا ہے کہ ان کی پارٹی آئندہ  اسمبلی انتخابات میں وادی چناب میں نمایاں کامیابی حاصل کرے گی۔۔ انہوں نے کہا کہ اس خطے کی لگ بھگ تمام سیٹیں ان کی پارٹی جیت لے گی۔ گوہا ڈوڈہ میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے غلام نبی آزاد نے کہا کہ جب وہ جموں و کشمیر کے وزیر اعلی تھے، تو انہوں نے پوری وادی میں ترقیاتی پروجیکٹوں کا جال بچھایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ان کا ہی دور حکومت ہی تھا جب وادی چناب کو جموں و کشمیر کے دیگر علاقوں کے ساتھ جوڑنے کے لئے کئی سڑک رابطے تعمیر کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ وادی چناب کی ترقی کے لئے جو کام ان کی سرکار کے دوران کئے گئے، وہ آج تک کسی سرکار کے دور میں نہیں ہوئے۔۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ماضی کی سرکاروں نے اس خطے کو نظر انداز کرکے اس کو پسماندگی کی طرف دھکیل دیا۔ تاہم ان کے دور اقتدار میں اس خطے میں کافی کام کیا گیا اور مزید کام کیا جائے گا۔