جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 الیکشن قریب آتے ہی ن لیگ،پیپلز پارٹی مدمقابل،رہنماؤں کے بیانات میں تیزی اور تلخی

 اسلام آباد (پی پی آئی)جوں جوں الیکشن قریب آتے جارہے ہیں مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی رہنماؤں کی ایک دوسرے کیخلاف بیان بازی میں بھی گرما گرمی دیکھی جارہی ہے،دونوں جماعتوں کے رہنما کھل کر میدان میں آگئے ہیں۔  پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری حسن مرتضیٰ نے  کہا ہے کہ نوازشریف سلیکشن فیلڈکلیئر ہونیکی آس میں مینارپاکستان پراترے، لاڈلا پلس والوں کو الیکشن نہیں سلیکشن چاہیے۔ پی پی آئی کے مطابق     انہوں یہ بیانمریم اورنگزیب کے بیان کے ردعمل میں دیا،مریم اورنگزیب نے کہا تھا کہ (ن) لیگ کی انتخابی مہم کا آغاز 21 اکتوبر کو ہوچکا ہے،لیول پلیئنگ فیلڈکا ابھی سے رونا ظاہر کرتا ہیکہ عوام نے 21 اکتوبر کو نواز شریف کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے۔مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے حسن مرتضیٰ ٰ نے کہا کہ لیول پلیئنگ فیلڈ اورالیکشن ڈیٹ مانگی جائے توجواب (ن) لیگ کال سینٹر سے آتاہے۔ سلیکشن کی چاہت میں نوازشریف نے الیکشن کی تاریخ کامطالبہ کرنا بھی مناسب نہیں سمجھا، ابھی تو نواشریف کا الیکشن لڑنا بھی ایک سوالیہ نشان ہے، وزیراعظم بننا تو دورکی بات ہے۔۔