جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کشمیری  آزادی کیلئے لازوال قربانیاں پیش کررہے ہیں:فریدہ بہن جی

سری نگر(پی پی آئی)کل جماعتی حریت کانفرنس کی سینئر رہنما اور جموں وکشمیرماس موومنٹ کی چیرپرسن فریدہ بہن جی نے کہا ہے کہ  لاکھوں نہتے اور بے بس کشمیر ی مسلمانوں پر بھارت کے ریاستی جبر پر عالمی طاقتوں کی مجرمانہ خاموشی لمحہ فکریہ ہے،یہ ایسا سانحہ ہے جس سے کسی صورت بھلایا نہیں جاسکتا ہے، پی پی آئی کے مطابق فریدہ بہن جی نے کہا کہ مودی کی فاشسٹ حکومت کشمیری مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کے اس مذموم منصوبے پر ہی عمل پیر ا ہے، کشمیری اپنی جدوجہد کے لئے لازوال اور مثالی قربانیاں پیش کررہے ہیں، 1947میں جموں سے شروع ہونے والا قربانیوں کا سلسلہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں آج بھی جاری ہے،گزشتہ 76برسوں میں پانچ لاکھ سے زائد کشمیری بھارت کے ناجائز قبضے کے خاتمے کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر چکے ہیں۔انہوں نے عالمی برادری پر زوردیا کہ وہ کشمیریوں کے قتل عام کو روکنے کے لئے بھارت کے خلاف اقدامات اٹھائیں۔