شاہ پور چاکر(پی پی آئی) کراچی اور حیدر آباد و سکھر کے بعد سندھ کے دیہات سے بھی سگ گزیدگی کے واقعات کی خبریں مل رہی ہیں،شاہپورچاکر وگردونواح میں کتوں کے کاٹنے کے کیسز میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق گزشتہ ماہ اکتوبر میں کتے کے کاٹنے کے 111 کیسز سامنے آئے اور رواں ماہ نومبر کے ابتدائی بارہ ایام میں 44 افراد کو کتوں نے کاٹ لیا۔رورل ہیلتھ سینٹرشاہپورچاکر نے سگ گزیدہ افراد کی بڑی تعداد لائے جانے کی تصدیق کی ہے۔
Next Post
کراچی میں معروف نعت خواں مولانا رحیم اللہ عطاری قاتلانہ حملہ میں جاں بحق
Mon Nov 13 , 2023
کراچی (پی پی آئی)اورنگی ٹاؤن میں گلشن عطار مسجد کے مؤذن اور معروف نعت خواں مولانا رحیم اللہ عطاری کو موٹرسائیکل پرسواردو ملزمان نے فائرنگ کر کے شہید کردیا، پی پی آئی کے مطابق ان کے چہرے پر دو گولیاں ماری گئی ہیں، واقعے کی جگہ سے نائن ایم ایم […]
