نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے بحرینی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو کی، علاقائی استحکام پر تبادلہ خیال

کراچی پورٹ ٹرسٹ نے کارگو ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ قائم کیا

پنجاب بھر میں بشمول لاہور گرجا گھروں میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی

ماری پور روڈ پر پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک

سی ڈی اے نے اسلام آباد ویمن چیمبر آف کامرس کے لئے نیا اقداماتی منصوبہ پیش کیا

پی سی ایم ای اے کا بین الاقوامی ہینڈلوم قالین نمائش کے لئے فنڈنگ ​​میں تاخیر پر اظہار تشویش

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کراچی واٹرکارپوریشن کانادہندگان کے خلاف آج سے گرینڈ آپریشن شروع

کراچی (پی پی آئی)کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن نے 70 ارب روپے کی وصولی کیلئے سرکاری اداروں اور متعدد دیگر نادہندگان کے خلاف منگل سے گرینڈ آپریشن کا اعلان کردیا، ابتدائی طور پر ان کے پانی کنکشنز  منقطع کئے جائیں گے۔ نادہنگان کے خلاف کاروائی مرحلہ وار  ہوگی۔پہلے مرحلے میں وفاقی و صوبائی محکموں اور بلدیاتی و شہری اداروں کے 11 ڈپارٹمنٹس سے واجبات کی مد میں چار ارب 34 کرڑ 16 لاکھ روپے وصولی کا ہدف مقرر کیا گیا  ہے۔ پی پی آئی کے مطابق  11نادہندسرکاری اداروں کو 7 یوم کے اندر واجبات جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے ورنہ 15 نومبر 2023سے کنکشن کاٹنے کا عمل شروع ہوجائے گا۔ کچھ نادہند اداروں نے ادائیگی کے لیے رابطہ کیا ہے جبکہ رابطہ نہ کرنے والے سات اداروں کے پہلے مرحلے  پانی کے کنکشنز کاٹے جائیں گے۔ جن میں پاکستان ریلوے، سائٹ لمیٹڈ، کے ایم سی کے ماتحت دو ہسپتال عباسی شہید اور کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز، سفاری پارک، ہل پارک اور کے ایم سی سلاٹر ہاؤس کیٹل کالونی شامل ہیں۔نادہندہاداروں میں 7 کنکشن نیوی مینٹینس کارساز پر 63 کروڑ 28 لاکھ 10 ہزار روپے، ایک کنٹوٹمنٹ بورڈ ملیر پر 46 کروڑ 35 لاکھ 20 ہزار روپے،کنٹوٹمنٹ بورڈ کورنگی کریک پر 27 کروڑ 52 لاکھ 60 ہزار روپے،پاکستان ریلوے پر 25 کروڑ 98 لاکھ 50 ہزار روپے،پی اے ایف فیصل بیس پر 25 کروڑ 98 لاکھ 40 ہزار روپے، پی اے ایف مسرور بیس پر 6 کروڑ 80 ہزار روپے، سائٹ لمیٹیڈ کراچی پر ایک ارب 24 کروڑ 11 لاکھ 40 ہزار روپے،پاکستان سویڈش انسٹیٹیوٹ پر 4 کروڑ 35 لاکھ 40 ہزار روپے،گورٹمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی سائٹ پر 2 کروڑ 92 لاکھ 80 ہزار روپے، 14 کنکشن عباسی شہید ہسپتال (KMC)،10 کنکشن سفاری پارک پر 34 کروڑ 98 لاکھ 20 ہزار روپے،11 کنکشن ہلز کے ایم سی پارکس پر 13 کروڑ 66 لاکھ 50 ہزار روپے، 15 کنکشن کراچی انسٹیٹیوٹ اف ہارٹ ڈیزیز پر 14کروڑ 27 لاکھ 90 ہزار روپے، 16 کنکشن کارڈیک ایمرجنسی ہسپتال پر 59 لاکھ 10 ہزار روپے، 13کنکشن ذوالفقار آباد آئل ٹرمینل پر 3کروڑ 93 لاکھ روپے، 12 کنکشن سلاٹر ہاوس کیٹل کالونی پر 6 کروڑ 1 لاکھ روپے واجب الادا ہیں۔ مجموعی طور پر ان سرکاری نادہندگان پر چار ارب 34 کروڑ 16لاکھ ہزار روپے واجب االادا ہیں جبکہ ٹیکسٹائل زون میں ایک بھی کنکشن واجبات ادا نہیں کر رہا ہے۔CDGK اور کے ایم سی کے 68 پانی کے بلک کنکشنز میں ایک نے بھی بل جمع نہیں کرایا۔ہائی رائز اور مختلف ہاؤسنگ پروجیکٹ کی تعداد جو 9 ہزار سے زائد ہے ان میں سے صرف 325 بلنگ کررہے ہیں۔