کراچی میں معروف نعت خواں مولانا رحیم اللہ عطاری قاتلانہ حملہ میں جاں بحق

کراچی (پی پی آئی)اورنگی ٹاؤن میں گلشن عطار مسجد کے مؤذن  اور معروف نعت خواں مولانا رحیم اللہ عطاری کو موٹرسائیکل  پرسواردو ملزمان نے فائرنگ کر کے شہید کردیا،  پی پی آئی کے مطابق ان کے چہرے پر دو گولیاں ماری گئی ہیں، واقعے کی جگہ سے نائن ایم ایم گولی کا ایک خول ملا ہے۔جاں بحق رحیم اللہ کے اہلخانہ نے عباسی شہید اسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فائرنگ کے واقعے کے وقت رحیم اللہ نعت خوانی کی تقریب میں جا رہے تھے، مقتول کا چھ مہینے کا بیٹا ہے اور ان کی کسی سے دشمنی نہیں تھی۔

Next Post

علامہ اقبال ایکسپریس کے اوقات کارفوری طورپرتبدیل

Mon Nov 13 , 2023
کراچی (پی پی آئی) پاکستان ریلویز نے علامہ اقبال ایکسپریس کے اوقات کارفوری طورپرتبدیل کردئیے ہیں۔نئے ا وقات کار کے مطابق اب یہ ٹرین کراچی کینٹ اسٹیشن سے سہہ پہر3 بج کر 30 منٹ پر روانہ ہو کر اپنے مقررہ روٹ سے ہوتی ہوئی اگلے روز شام6بجے سیالکوٹ پہنچا کرے گی۔ قبل ازیں علامہ اقبال ایکسپریس کراچی سے دوپہر2 بج […]