اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ڈیفنس کراچی: کے اپارٹمنٹ میں خاتون فائرنگ سے ہلاک، شوہر اور ملازم گرفتار

کراچی (پی پی آئی)کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 8 کے اپارٹمنٹ میں فائرنگ سے خاتون ہلاک ہوگئی، پولیس نے شوہر اور ملازم کو حراست میں لے لیا۔ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق خاتون کی شناخت قرۃالعین کے نام سے ہوئی ہے، جس نے ابرار بگٹی نامی شخص سے گھر والوں کے فیصلے کے خلاف 5 اکتوبر کو شادی کی تھی،  فائرنگ کے شبہ  میں خاتون کے شوہر ابرار بگٹی اور ملازم کو حراست میں لے لیا ہے۔ شوہر نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ چند دن قبل بھی بیوی نے زہریلی شے پی کر خود کشی کی کوشش کی تھی، بیوی کو کورنگی روڈ کے نجی ہسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔ابرار بگٹی نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ آج صبح بھی میری بیوی نے خودکشی سے متعلق ویڈیو بنائی تھی، جس میں اْس نے کہا کہ میں اپنی زندگی سے بے زار ہوچکی ہوں۔پی پی آئی کے مطابق ایس ایس پی ساؤتھ  نے بتایا ہے کہ جاں بحق خاتون اور زیر

حراست شوہر کے موبائل فون تحویل میں لیئے ہیں۔