خیبرپختونخوا کے شہر ڈیرہ اسمٰعیل خان میں نجی آئل اینڈ گیس کمپنی کے کیمپ آفس پر نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں ایک شخص جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے۔ریسکیو 1122 نے کو ایک شہری کے جاں بحق ہونے اور دیگر کے زخمی ہونے سے متعلق تصدیق کی، اور بتایا کہ یہ واقعہ درہ زندہ علاقے میں پیش آیا۔ پی پی آئی کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے ڈیرہ اسمٰعیل خان کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، زخمیوں میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی اور سرچ آپریشن شروع کردیا۔
Next Post
قبرستان اراضی قبضہ کیس میں ماخو خاور مانیکا کی ضمانت پررہائی کا حکم
Mon Nov 13 , 2023
لاہور(پی پی آئی)لاہور ہائیکورٹ نے قبرستان اراضی قبضہ کیس میں نامزد خاور مانیکا کی ضمانت منظور کر لی ہے۔لاہور ہائیکورٹ میں خاور مانیکا کی درخواستِ ضمانت پر سماعت ہوئی۔پی پی آئی کے مطابق عدالت نے خاور مانیکا کو ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔قبرستان اراضی قبضہ کیس میں نامزد خاور مانیکا کی درخواست ضمانت […]