متعدد ہلاکتوں کے بعد دریائے حب میں سرگرمیوں پر پابندی

سندھ کے گورنر کا اقتصادی فروغ اور قومی ترقی کے لیے تارکین وطن سے رابطہ

چیئرمین سینیٹ نے پاکستان-قازقستان اسٹریٹجک شراکت داری کو گہرا کرنے پر زور دیا

بڑے پیمانے پر فضلے کی برآمدگی صاف بندرگاہوں اور اقتصادی استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کو اجاگر کرتی ہے

امریکہ، ایران بحران میں پاکستان کی سفارتی اہمیت برقرار ہے: سردار مسعود خان

پاکستان نے تاریخی تعلیمی اصلاحات میں جذباتی ذہانت کو ترجیح دی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 قلت آب کے باعث جنوبی ایشیا  کے بچے سب سے زیادہ مشکلات کا شکار

کراچی (پی پی آئی)اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ دنیا کے دیگر خطوں کے مقابلے میں جنوبی ایشیا میں بچے پانی کی قلت کے باعث سب سے زیادہ مشکلات کا سامنا کررہے ہیں,پی پی آئی کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف کی رپورٹ میں کہا گیا کہ پانی کی عدم دستیابی 5 سال سے کم عمر کے بچوں میں قابلِ علاج بیماریوں سے ہونے والی اموات کا اہم سبب ہے اور سب سے زیادہ متاثرہ جنوبی ایشیا کے ممالک ہیں۔واضح رہے کہ جنوبی ایشیا 8 ممالک پر مشتمل خطہ ہے جہاں مجموعی طور پر دنیا کے ایک چوتھائی سے زیادہ بچے ہیں۔ اقوام متحدہ نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ  2050تک مزید 3کروڑ50 لاکھ بچے دباوکا شکار ہو جائیں گے اور ان کی ذہنی اور جسمانی صحت متاثر ہو گی۔