ذیابیطس سے بچاو کا عالمی دن منایا گیا،تقریبات منعقد

کراچی (پی پی آئی) دنیا بھر میں ذیابیطس سے بچاو کا عالمی دن منگل14نومبر کو منایا گیا،یہ  دنفریڈرک بینٹنگ کا یوم پیدائش بھی ہے جنہوں نے انسولین ایجاد کی تھی، اس طرح اس دن اس عظیم ماہر طب کو بھی خراج عقیدت پیش کیا جاتا ہے۔پی پی آئی کے مطابق  اس دن کی مناسبت سے ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی  اس مرض سے آگہی کے حوالے سے سیمینارز،تقریبات کا انعقاد کیا گیا بین الاقوامی ذیابیطس فیڈریشن کے مطابق پاکستان میں تقریباً دو کروڑ افراد ذیابیطس کا شکار ہیں۔

Next Post

100اور1500روپے مالیت کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی آج ہو گی

Tue Nov 14 , 2023
کراچی (پی پی آئی)مرکز قومی بچت پاکستان کے زیر اہتمام 100اور1500روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی بدھ15نومبر کو ہو گی۔ پی پی آئی کے مطابق 100روپے والے انعامی بانڈ کا پہلا انعام7لاکھ روپے،دوسرے انعام میں 2لاکھ روپے کے3جبکہ تیسرے انعام میں 1000روپے کے 1199انعامات جبکہ 1500روپے والے قومی انعامی بانڈ کا پہلا انعام30لاکھ روپے،دوسرے انعام میں 10لاکھ […]