نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے بحرینی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو کی، علاقائی استحکام پر تبادلہ خیال

کراچی پورٹ ٹرسٹ نے کارگو ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ قائم کیا

پنجاب بھر میں بشمول لاہور گرجا گھروں میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی

ماری پور روڈ پر پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک

سی ڈی اے نے اسلام آباد ویمن چیمبر آف کامرس کے لئے نیا اقداماتی منصوبہ پیش کیا

پی سی ایم ای اے کا بین الاقوامی ہینڈلوم قالین نمائش کے لئے فنڈنگ ​​میں تاخیر پر اظہار تشویش

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کینیڈین شہری پر 4 پاکستانیوں کو قتل کرنے کا جرم ثابت

اوٹاوہ (پی پی آئی)کینیڈا میں پاکستانی خاندان کے چار افراد کے قتل کے الزام میں نیتھی نیل ویل ٹمین کو مجرم قرار دے دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ملزم نے8 جون 2021 کو اپنا ٹرک ان پر چڑھا دیا تھا۔تھینیئل ویلٹمین کے خلاف فیصلہ سنانے میں عدالت کو تقریباً 6 گھنٹے لگے،۔اسے عمر قید کی سزا کا سامنا ہے اور 25 سال تک پیرول پر رہائی ملنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ گاڑی سے کچل کر 46 سالہ سلمان افضال، ان کی 44سالہ اہلیہ مدیحہ سلمان، 15 سالہ بیٹی یمنہ اور 74 سالہ ماں طلعت افضال کو قتل کیا تھا جبکہ ان کا نو سالہ بیٹا شدید زخمی ہوا تھا۔پی پی آئی کے مطابق 22 سالہ ملزم نے جون 2021 میں سلمان افضال کی فیملی پرگاڑی چڑھا دی تھی۔واقعے کے بعد ملزم پر قتل،اقدامِ قتل، دہشت گردی اور نفرت انگیز جرائم کے الزامات عائد کیے گئے تھے اور اسے واقعے کے چند گھنٹے بعد ہی گرفتار کر لیا گیا تھا۔